• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یوم جمہوریہ، کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے یومِ جمہوریہ پر دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری آج یومِ سیاہ منائیں گے۔مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، وادی میں لاک ڈائون نافذ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یومِ سیاہ کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے سے انکاری ہے، کُل جماعتی حریت کانفرنس نے 26جنوری کو یومِ سیاہ منانے کی کال دی ہے۔بھارت کے یوم جمہوریہ پر پیر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہو گی، پاکستان اور دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرےاور ریلیاں ہوں گی۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا، قابض بھارت نے مقبوضہ وادی میں سیکورٹی کے نام پر سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید