کندھ کوٹ (نامہ نگار) کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں ایک نوجوان اور عورت کو قتل کرکے دونون کی لاشیں دریاء میں بہا دی گئیں تفصیلات کے مطابق؛ کندھ کوٹ کے قریب پولیس تھانہ گھوڑا گھاٹ کی حدود گاؤں حیدرشاہ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم افغانی چاچڑ نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی نوجوان بیٹی گلناز خاتون اور ایک نوجوان خان محمد عرف خانو چاچڑ کو قتل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے دونوں مقتولین کی لاشیں دریاء میں بہا دیں تاکہ کوئی ثبوت نہ مل سکے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔