• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامنی رنگ حقیقت میں نہیں، دماغ کی بصری چال ہے

کراچی (رفیق مانگٹ)جامنی رنگ حقیقت نہیں دماغ کی بصری چال ، سرخ اور نیلے کا ملاپ دماغ کو جامنی دکھاتا ہے،الگ طولِ موج موجود نہیں، قوسِ قزح میں جامنی رنگ شامل ہی نہیں،سائنس کا حیران کن انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق اگر آپ سمجھتے ہیں کہ جامنی رنگ فطرت کا ایک حقیقی رنگ ہے تو سائنس آپ کو چونکا دے گی۔ ماہرین کے مطابق جامنی رنگ Purple دراصل روشنی کا نہیں بلکہ انسانی دماغ کا کمال ہے، جو ہمیں ایک ایسا رنگ دکھاتا ہے جو حقیقت میں موجود ہی نہیں۔ ایک سائنسی رپورٹ کے مطابق جامنی رنگ نظر آنے والے روشنی کے اسپیکٹرم کا حصہ نہیں۔ انسانی آنکھ سرخ اور نیلے رنگ کی انتہاؤں کو بیک وقت دیکھ کر الجھن کا شکار ہو جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید