کراچی (نیوز ڈیسک) دہلی کی زہریلی فضا، شہری ہر روز نو سگریٹس کے برابر زہریلی ہوا کھینچ رہے ہیں، سردیوں میں آلودگی اور بڑھ جاتی ہے، شہر دھند اور دھوئیں کی لپیٹ میں، باہر کام کرنیوالے سب سے زیادہ متاثر، ماہرین کا کہنا ہے نیشنل کلین ایئر پروگرام جیسے عارضی اقدامات کارگر نہیں، صنعتی اور گاڑیوں کے اخراج کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دہلی کے لاکھوں رہائشی ہر روز تقریباً نو سگریٹس کے برابر زہریلی ہوا میں سانس لے رہے ہیں، جو ان کی صحت کے لیے شدید خطرہ ہے۔ ہر سال سردیوں کے مہینوں میں شہر کو دھند اور زہریلے دھوئیں نے ڈھانپ دیا ہے، اور سڑکیں اب بھی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں سے بھری رہتی ہیں۔