• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ سے اخراج پر بنگلہ دیش کو27 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ

نئی دہلی (جنگ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ سے بے دخلی بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑے مالی نقصان کا سبب بنے گی۔ بھارتی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق بنگلہ دیش کو صرف گروپ مرحلے کی شرکت کی فیس مد میں 5 لاکھ ڈالرز سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ ساتھ ہی آئی سی سی کے ممبر پارٹیسی پیشن قوانین کی خلاف ورزی پر 20لاکھ ڈالرز جرمانے کا بھی امکان ہے ۔ اگر آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے مجموعی ریونیو میں بنگلہ دیش کا حصہ روک لیا تو یہ نقصان 27ملین ڈالرز تک جا سکتا ہے جو بی سی بی کی سالانہ آمدنی کا ساٹھ فیصد حصہ ہے۔ اس صورتحال نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ذاتی اسپانسر شپ معاہدوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید