اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پولیس تھا نہ کھنہ کی بڑی کارروائی۔شہریوں کواسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب دو منظم گر وہوں کے 08 ارکان گرفتار،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، موٹر سائیکل ، قیمتی موبائل فون اوروارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں تھا نہ گولڑہ، تھا نہ شالیمار، تھا نہ سمبل، تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ آبپارہ، رمنا ، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے761گر ام آ ئس، 20 بوتلیں شراب، دو عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 06 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔