• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے 10روز میں 166پیشہ ور بھکاری گرفتار کرلئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 10 روز کے دوران شہر بھر سے166 پیشہ وربھکاری گرفتارکرلئے ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 روز کے دوران شہر بھر سے 166 پیشہ ور بھکاریوں کوگرفتارکیا، جن میں 84 مرد،78 عورتیںاور 4 خواجہ سرا شامل ہیں، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، پولیس کاکہنا ہے کہ پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
اسلام آباد سے مزید