• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری عوام کیلئے یوم سیاہ ہے، شبیر میثمی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی بدترین پامالی ہے، ہزاروں کشمیری شہید، لاکھوں بے گھر، جلے ہوئے مکانات، لٹی ہوئی عصمتیں اور گمنام قبریں بھارت کے نام نہاد جمہوری دعوؤں پر سوالیہ نشان ہیں، 26 جنوری کو بھارت کا یومجمہوریہ کشمیری عوام کیلئےیوم سیاہ ہے، جسے مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری مظلوم عوام بھارت کے سامراجی اور ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے مناتے ہیں، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک اور ناقابلِ فہم ہے،علامہ شبیر حسن میثمی نے سوال اٹھایا کہ اگر دارفور اور مشرقی تیمور میں عوام کو حقِ خودارادیت دیا جا سکتا ہے تو کشمیر، جو قربانیوں اور مظالم کی طویل داستان رکھتا ہے، اس حق سے کیوں محروم ہے؟ ،کیا انسانی حقوق کا اطلاق مذہب کی بنیاد پر مختلف ہے؟۔ اقوام متحدہ اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج واپس بلانے پر مجبور کیا جائے، انسانی و جمہوری حقوق بحال کیے جائیں اور آزاد و منصفانہ رائے شماری کی راہ ہموار کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید