راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے سرفراز مارکیٹ، النور کالونی میں ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے ملک کولیکشن سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران دودھ کے نمونے حاصل کیے گئے جو لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔ دودھ میں خشک پاوڈر اور ویجیٹیل آئل کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملک کولیکشن سینٹر کو سیل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔