• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز وسیع اراضی اور سیکڑوں دکانیں نیلام کرے گی

کراچی (اسد ابن حسن)پاکستان ریلویز وسیع اراضی اور سیکڑوں دکانیں نیلام کریگی، کراچی ڈویژن میں نیلامی 10 فروری، سکھر ڈویژن کی 10 سے 18 فروری تک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ نے کراچی اور سکھر ڈویژن میں اپنی ملکیت وسیع اراضی اور دکانوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکھر ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پہلے سے تعمیر شدہ 105 دکانیں اور نو تعمیر شدہ 1021 دکانوں کو نیلام کرے گی۔ وسیع رقبے پر محیط 8ذرعی اراضی کا بھی نیلام کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید