• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مقررہ ہدف عبور کرلیا، کسٹم افسران

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)چیف کلکٹر کسٹمز مسعود احمد اورکلکٹر انفورسٹمنٹ ڈاکٹر کرم الہٰی نےکسٹم ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسٹم نے مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران مقررہ ہدف سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے معاشی صورتحال کو بہتر بنایا جا ئے گا کسٹم کسی دکان یا مکان پر چھاپہ نہیں مار رہا موثر اطلاعات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں گزشتہ ایک سال میں98بلین کے سیزر کئے گئے یہ کارروائیاں آئیند بھی جاری رہیں گی تاکہ صوبے سے سمگلنگ کا خاتمہ کیا جا سکے افغانستان باڈر کی بندش سے تجارت میں نمایاں فرق آیا ہے اس کے باوجود ہماری کو شش ہے کہ ہم اپنے ہد ف کو پورا کریں ہماری ٹیمیں متحد ہو کر کام کر رہی ہیں اور تمام اہداف کو بہترطور پر عبور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ سے آنیوالے سامان کا جائزہ لیتے ہیں اگر وہ ممنوعہ ہے تو اس کو نہیں چھوڑا جائے گا اسمگلنگ پر 70فیصد قابو پا لیا ہے 30فیصد پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں حکومت جو بھی پالیسی دیتی ہے اس پر عمل کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کو یو ریا اور چینی کوٹہ کے مطابق ملتی ہے اس سے زائد لانے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہےکیونکہ یو ریا آئی ای ڈی بنانے میں استعمال ہو تا ہے چینی گندم اور آٹا افغانستان اور سینٹرل ایشیا تک جاتا ہے جس کی روک تھام ضروری ہے بلوچستان کے وسیع اور عریض بارڈر کو غیر محفوظ نہیں چھوڑا جا سکتا۔
کوئٹہ سے مزید