• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن کا اہل غزہ کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک میں اہل غزہ کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کردیا جس پر عملدرآمد کےلئے پاکستان سمیت مصر میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ترجمان الخدمت کے مطابق الخدمت کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری اور نائب صدر محمد عبدالشکور نے اس سلسلے میں مصر کا دورہ کیا اور قاہرہ سے امدادی سامان کے 7 ٹرک غزہ کے لیے روانہ کیے جن میں ٹینٹ کےعلاوہ ابتدائی طور پر 3360 خاندانوں کے لئے فوڈ پیکجز شامل تھا دریں اثنا سیدوقاص جعفری نےکہا ہےکہ الخدمت پاکستان اپنےبین الاقوامی پارٹنرز اورپاکستانی عوام کے اشتراک سے اہل غزہ کی امدادجاری رکھے ہوئے ہے ہمارا عزم ہے کہ غزہ متاثرین کی بحالی تک ہماری یہ جدوجہد اورخدمات کاسفرجاری رہے گا،رمضان المبارک سےقبل الخدمت فاؤنڈیشن ،این ڈی ایم اےکے تعاون سے امدادی سامان کے4چچارٹرڈ طیارے پاکستان سے العریش ائیرپورٹ پہنچائیں گے جن میں رمضان المبارک کےلیے400ٹن فوڈ پیکجز ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید