• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش اور برفباری کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے، ترجمان کیسکو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش اور برف باری کے دوران کوئٹہ شہر میں مختلف فیڈروں سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے،کیسکو کی ٹیمیں بارش اور برف باری کے باوجود تنیکی خرابی درست کرنے میں مسلسل مصروف عمل رہے، ترجمان کے مطابق شہر کے صرف لیاقت بازار ایکسپریس، خروٹ آباد اور سریاب ٹو فیڈرز تکنیکی خرابی کی وجہ بند ہیں جبکہ ایف جی ایس اور سرکی روڈ فیڈرز جزوی بحال ہیں جن کی مکمل بحالی کے لیئے کام جاری ہے،ترجمان نے کہا کہ سخت سرد موسم کے باوجود اسٹاف فیلڈ میں موجود ہے تاہم حفاظتی اقدامات کومد نظررکھ کر متاثرہ فیڈروں کی بحالی کا کام جاری ہے،جلد متاثرہ و جزوی متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحال کر دی جائے گی،ترجمان نے کہا کہ صارفین کی انفرادی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید