• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اپنا پہلا ہائپر سونک اینٹی شپ میزائل تیار کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے اپنا پہلا ہائپر سونک اینٹی شپ میزائل تیار کرلیا ہے. متحرک و جامد اہداف پر حملہ کی صلاحیت، رینج 1,500 کلومیٹر، لانچ کے بعد اپنی سمت بدل سکتا ہے۔ میامی ہیرالڈ کے مطابق بھارت نے گذستہ روز اپنا پہلا ہائپر سونک میزائل متعارف کروا کر ان چند ممالک میں شامل ہوا ہے جو اس صلاحیت کے حامل ہیں۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ میزائل (LR-AShM) بھارتی دفاعی تحقیق و ترقیاتی تنظیم (DRDO) نے تیار کیا ہے اور یہ متحرک و جامد اہداف پر حملہ کرنے کے قابل ہے۔
اہم خبریں سے مزید