کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کوآرڈینیٹرحبیب البشرنے انڈر 19ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارم نہ کرنے کی وجہ شیڈول کو قراردے دیا ان کا کہنا ہے کہ سفری شیڈول نے ہماری ٹیم کو سب سے زیادہ متاثر کیا، ٹیم 6 جنوری کو زمبابوے روانہ ہوئی جہاں دو مختلف وینیوز پر10 اور 13 جنوری کووارم اپ میچ کھیلے، آئی سی سی نے ڈومیسٹک فلائٹس کا انتظام نہیں کیا، بسوں سے سفر کرنا پڑا، گروپ میچز کیلئے مون سون کے موسم میں ہرارے سے بولاوایو بذریعہ سڑک جانا تھا جو 9 گھنٹے کا سفر بنتا ہے، میچز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پلیئر زکو تھکاوٹ سے بچانے کیلئے ہم نے خود نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف میچ کیلئے ہوائی جہاز کا سفرارینج کیا، ابتدائی شیڈول کے مطابق ہم نے دووارم اپ میچزماسونگومیں کھیلنے تھے جہاں سے بولاوایو جانا تھا، آئی سی سی کو میچز منتقل کرنے کا کہا مگر ہماری نہیں سنی گئی۔