• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کا احساس لیکن ورلڈ کپ کیلئے تیار ہیں، اسکاٹ لینڈ

کراچی (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کی جگہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شامل ہونے پر کرکٹ اسکاٹ لینڈ اسے اپنے کھلاڑیوں کیلئے بڑا موقع قرار دیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کیلئے دکھ کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے باضابطہ ردعمل میں کہا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی محرومی پر دلی طور پر رنجیدہ ہیں، تمام تر ہمدردیاں بنگلہ دیشی کرکٹرز اور وہاں کے عوام کے ساتھ ہیں کیونکہ کسی بھی ٹیم کیلئے باہر کے حالات کے سبب کسی بڑے عالمی میلے سے محروم ہونا انتہائی تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے۔ لیکن ہم اس بڑے موقع کو ضائع نہیں کریں گے۔ٹیم اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے جی جان سے لڑے گی۔ ایسے ہنگامی حالات میں ورلڈ کپ میں جگہ بنانا ایک بڑا چیلنج ہے تاہم کھلاڑی تیار ہیں۔ اس ایونٹ کو بنگلہ دیشی ٹیم کی کمی کے احساس کے ساتھ ایک ذمہ دارانہ مقابلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید