کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی لاہورآمد سے قبل ٹیم کا دو رکنی آسٹریلوی اسٹاف صوبائی دارالحکومت پہنچ گیا، اسٹاف میں سیکورٹی اور انتظامیہ کے افراد شامل ہیں۔ آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی اسکواڈ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل جمعرات،ہفتے اور اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔