کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) مالدیپ نے ساف فٹسال مینزچیمپئن شپ جیت لی، ایونٹ میں مالدیپ نے تمام چھ میچز میں فتح کے ساتھ 18پوائنٹس حاصل کیے۔ جبکہ بھارت گیارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور نیپال نے بھی گیارہ پوائنٹس کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے تین میچز جیتے تین ہارے اور دس پوائٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ خواتین مقابلوں میں بنگلہ دیش 16پوائنٹس کے ساتھ پہلی، بھارت 12پوائنٹس کے ساتھ دوسری، بھوٹان 11پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ پاکستانی خواتین کی ٹیم دو میچوں میں کامیابی ایک ڈرا کھیل کر سات پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہی۔