• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، عبداللّٰہ و منان باہر، علی رضا اور عمیر شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ اور ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ کیلئے عماد بٹ کی قیادت میں قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ گول کیپر عبداللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا جبکہ منان رضا کی جگہ عمیر ستار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیم دو فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ اعلان سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان کے ساتھ کیا ۔ ٹیم میں منیب الرحمن، علی رضا، ارشد لیاقت، محمد عبداللہ، سفیان خان، ارباز احمد، حماد انجم، معین شکیل، غضنفر علی، ذکریا لیاقت، عمیر ستار، حنان شاہد، رانا وحید، ندیم احمد، عبدالرحمان، رانا ولید، افراز اور ابوبکر شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید