میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی اسٹار جیسیکا پیگولا نے دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دوسری جانب امانڈا اینیسیمووا نے بھی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ مینز سنگلز میں اٹلی کے لورینزو موسٹی نے ٹیلر فرٹز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔