کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی او اے اور حکومت کے درمیان جاری چپقلش کے باعث پاکستان رواں سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرنے میں ناکام رہا، جو فروری میں شیڈول تھے، تاہم پی او اے گیمز کی میزبانی رکھنے میں کامیاب ہوگیا۔ تاشقند میں سائوتھ ایشین اولمپکس کونسل کے اجلاس میں پی او اے کے حکام نے منتظمین یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اگلے سال مارچ میں میزبانی کیلئے تیار ہے۔ سائوتھ ایشین گیمز اگلے سال23 سے 31 مارچ تک ہوں گے۔ اجلاس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ساوتھ ایشین اولمپک کونسل عارف سعید، سیکریٹری جنرل پی اواے خالد محمود اور وفاقی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی شریک ہوئے۔