کراچی (اسٹاف رپورٹر) توقع ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں مچل مارش کی جگہ کپتانی ٹریوس ہیڈ کریں گے۔ آسٹریلیا پاکستان میں ہیزل ووڈ، کمنز، ڈیوڈ، نیتھن ایلس اور گلین میکسویل کے بغیر آیا ہے، جو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ مارش اور انگلیس کا پہلا میچ کھیلنے کا امکان نہیں ۔ ٹریوس ہیڈ انگلینڈ میں 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد اپنے کیریئر میں دوسری بار کپتانی کرینگے۔ زیویئر بارٹلیٹ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں واحد فاسٹ بولر ہیں جو پاکستان میں دستیاب ہوں گے۔ لیکن ورلڈ کپ کے دونوں اسپنر ایڈم زمپا اور میتھیو کوہنیمن دستیاب ہوں گے۔