کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ سپر سکس مرحلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں بدھ کو آسٹریلیا نے سات وکٹ پر 314 رنز بنائے۔ کپتان پیک نے117 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 292 رنز بناسکی۔ کارٹر نے64 اور ڈورنے نے62 رنز بنائے۔ چارلس لیچنڈ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔