کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پیر کو اپنے ڈائریکٹر نظم الاسلام کو فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بحال کر دیا۔ اسلام کو 15 جنوری کو اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ انضباطی کمیٹی کے چیئرمین فیاض الرحمان کے مطابق انہوں نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا، جواب تسپلی بخش تھا، جس پر ہم نے مثبت رپورٹ دی۔ جب یہ رپورٹ بورڈ کے اجلاس میں پیش کی گئی تو انہیں عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بعد ازاں، بی سی بی کے سینئر نائب صدر، سخاوت حسین نے کہا کہ صدر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نظم کو بحال کیا۔