• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کے بڑھتے خطرات، پاکستان اسٹیل ملز کے بعض اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )چوری کے بڑھتے خطرات کے باعث پاکستان سٹیل ملز کے بعض اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس کو حکام نے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں تک چوری ہو چکی ہیں، چوری کے بڑھتے خطرات کے باعث بعض اثاثے نیلام کیے جا رہے ہیں،اجلاس میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ پاکستان سٹیل ملزبندہونےکے باوجود بجلی کا ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بل موصول ہوا،گزشتہ ماہ اڑھائی کروڑ روپے ادا کیےگئے۔
اہم خبریں سے مزید