• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور سرکلر ڈیٹ بحران، صنعتیں شدید دباؤ کا شکار، صنعتی مسابقت کیلئے خطرہ

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ )پاکستان کا صنعتی شعبہ بجلی کے نظام میں بڑھتے ہوئے سرکلر ڈیٹ کے باعث ایک سنگین بحران سے دوچار ہے، جہاں عارضی مالی بیل آؤٹس گہرے ساختی مسائل کو چھپائے ہوئے ہیں اور بجلی کا نظام حالیہ بیل آئوٹ کے باوجود آپریشنل طور پر کیش نیگیٹو ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال صنعتی مسابقت کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔FPCCI کی تازہ تحقیق کے مطابق جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران نیٹ سرکلر ڈیٹ میں 75 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو اس سے قبل سہ ماہی میں ریکارڈ ہونے والے 79 ارب روپے کے اضافے سے معمولی کم ہے۔
اہم خبریں سے مزید