• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کے چنگل سے نکلنے اور پائیدار ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر، احسن اقبال

اسلام آباد(کامرسرپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے اور پائیدار ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، ملک کے ہر ضلع کا الگ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پلان تیار کیا جائے گا، آج دنیا کے تمام بڑے مالیاتی اور عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف کر رہے ہیں مگر افسوس کہ ملک کے اندر کچھ عناصر محض اپنی سیاست چمکانے کے لیے تنقید کر رہے ہیں، ان خیلات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،قبل ازیں حکومت اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے درمیان اڑان پاکستان پروگرام کے تحت ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید