اسلام آباد (خبر نگار) سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر جعلی رجسٹری اور انتقال درج کرنے کا الزام ہے۔ مدعی مقدمہ کو ایک کنال زمین منتقل کرنے کی بجائے دھوکہ دہی سے 10 مرلہ منتقل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم پر سرکاری عہدے کے غلط استعمال، ذاتی فائدہ لینے کے الزامات ہیں۔ استغاثہ کے مطابق اصل حقائق تک رسائی اور تفتیش کیلئے ملزم کی گرفتاری ضروری ہے۔