کراچی (نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن (SEC) مینجمنٹ پنشن فنڈ فراڈ میں ملوث مزید 3 ملزمان گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد متین، ارشد محمود اور حماد بشارت شامل ہیں۔ اسپیشل جج سینٹرل-II اسلام آباد کی جانب سے ضمانتِ قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے جعلی بوگس چیکس سے اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن مینجمنٹ پنشن فنڈ کے پنشن بینک اکاؤنٹ سے 4 کروڑ 61 لاکھ سے زائد کی خرد برد کی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔