اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے عدالتی افسران اور ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ مونٹائزیشن اور خصوصی جوڈیشل الائونس کی منظوری دے دی،گریڈ 2 سے 22 تک تمام ملازمین کیلئے خصوصی جوڈیشل الائونس موجودہ بنیادی تنخواہ کے تین گنا کے برابر ہوگا ،آفس آرڈر کے مطابق ان نئی مراعات کا اطلاق 14 نومبر 2025 سے ہوگا اور یہ اگلے احکامات تک برقرار رہیں گی، فیصلے کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے عملے کی مالی معاونت اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔