• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کیلئے سرکاری سطح پرکسی کیلئے کوئی کوٹہ مختص نہیں، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی یا قائمہ کمیٹی ارکان کو وزارت کی جانب سے فری حج نہیں کرارہے، جو بھی جائے گا وہ اپنے اخراجات برداشت کرے گا،ارکان اسمبلی کو سرکاری سطح پر حج و عمرے پر بھیجنا سپیکر کی صوابدید ہے، حج کیلئے سرکاری سطح پرکسی کیلئے کوئی کوٹہ مختص نہیں، نہ کسی منسٹر کا اور نہ پرائم منسٹر کا، نہ ہی ارکان پارلیمنٹ کو فری حج کرانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے، حج 2026 کے اخراجات میں کسی بھی مد میں بچت ہوئی تو وہ ریلیف براہ راست حجاج کرام کو منتقل کرینگے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے سال 2025ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے حج و عمرہ کے شعبے میں ریکارڈ ساز اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید