• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹا پر بچوں کیلئے جنسی گفتگو والے چیٹ بوٹس کی اجازت دینے کا مقدمہ

کراچی (نیوڈیسک)میٹا پر بچوں کیلئے جنسی گفتگو والے چیٹ بوٹس کی اجازت دینے کا مقدمہ، سیکورٹی اسٹاف نے شدید تحفظات ظاہر کیے، زکر برگ نےبچوں کیلئےAIساتھی کی اجازت دی، والدین کے کنٹرولز مسترد،جنسی اور رومانوی بات چیت خطرات کے باوجود AI چیٹ بوٹس جاری۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق نیو میکسیکو کے اٹارنی جنرل راؤل ٹورریز کا کہنا تھا میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) چیٹ بوٹس تک رسائی کی اجازت دی، جو سیکورٹی اسٹاف کے مطابق جنسی تعلقات کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔ مقدمے میں داخلی ایمیلز اور پیغامات شامل ہیں جن میں ظاہر ہوتا ہے کہ میٹا نے حفاظتی سفارشات کو رد کر دیا اور گارڈز نافذ نہیں کیے۔
اہم خبریں سے مزید