• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ کی دھریندر نے تاریخ رقم کر دی، بھارت میں 31 ارب روپے کا بزنس

کراچی ( رفیق مانگٹ) گلف نیوز کے مطابق بالی وڈ میں ایک نیا سنگِ میل قائم ہو گیا ہے، جہاں رنویر سنگھ کی فلم دھریندر نے بھارت میں31 ارب10 کروڑ ( 1000 کروڑ بھارتی)روپے سے زائد کا بزنس کیا، یہ فلم 5 دسمبر کو ریلیز کی گئی، تقریباً پونے دو مہینوں میں اس فلم نے اتنا بزنس کرلیا ہے، اس سے پہلے کسی ہندی فلم کا یہ ریکارڈ نہیں،بتایا جاتا ہے کہ یہ فلم 250 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی تھی، دھریندر 2 مارچ میں ریلیز کیلئے تیار، شاہ رخ خان کی جوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آٹھویں ہفتے میں فلم نے ویک اینڈ پر 2.9 کروڑ روپے جبکہ یومِ جمہوریہ پر مزید 1.25 کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد اس کی مجموعی ملکی آمدن 1000 بھارتی کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ نیٹ کلیکشن 835 کروڑ بھارتی روپے رہی۔ دھریندر نے شاہ رخ خان کی فلم جوان کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ واحد بالی وڈ فلم بن گئی جو اس کلب میں شامل ہوئی، جہاں اب تک زیادہ تر جنوبی بھارتی سپر ہٹس کا راج تھا۔
اہم خبریں سے مزید