اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد علی گیلانی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی گرفتاری میں تعاون کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ درود شریف پڑھ کر قسم کھاتا ہوں، ہم نے جان بوجھ کر انھیں پولیس کے حوالے نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔