• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026، دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں،میرٹ کے بجائے دولت ترجیح

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی جریدے کا کہنا ہے 2026یں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں دولت اور میرٹ کے درمیان توازن میں میرٹ کے بجائےدولت ترجیح ہے، امریکی و برطانوی ادارے علمی کارکردگی میں آگے،جبکہ چینی یونیورسٹیاں جدت و معاشی اثرات میں تیزی سے آگےبڑھ رہی ہیں۔ میرٹ پر داخلے سے معاشرتی تنوع ممکن،زیادہ تر اعلیٰ ادارے صرف امیروں کیلئے قابل رسائی ہیں۔ٹائم کی نئی درجہ بندی کے مطابق دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیاں تعلیمی معیار اور طلبہ کی کامیابی میں نمایاں ہیں، مگر زیادہ تر اعلیٰ ادارے صرف مالدار خاندانوں کے بچوں کے لیے قابل رسائی ہیں۔ امریکی Ivy-Plus کالجز اور برطانوی آکسفورڈ و کیمبرج میں داخلے میں دولت کا اثر واضح ہے، جہاں میرٹ کے بجائے میراثی حقوق، غیرتعلیمی پہلو اور کھیلوں کی بھرتی دولت مند طلبہ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید