دبئی (سبط عارف)دبئی ایک اور جدید سنگِ میل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بلدیہ دبئی نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں دنیا کا پہلا روبوٹک ویلا تعمیر کیا جائے گا جس کی تعمیر میں زیادہ تر کام روبوٹس انجام دیں گے۔بلدیہ دبئی جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کر رہی ہے جس میں 25 سے زائد مقامی اور عالمی ادارے شامل ہوں گے۔ مقصد یہ ہے کہ تعمیراتی شعبے میں تیزی، معیار اور حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔