• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سانحہ گُل پلازہ پر سندھ حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق مسخ کرنے اور اپنی مجرمانہ غفلت پر پردہ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے، ا ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے اور لرزہ خیز سانحے کا ملبہ ایک معصوم بچے پر ڈالنا نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ سندھ حکومت کی اخلاقی پستی کا ثبوت ہے، حکومتِ سندھ یہ واضح کرے کہ جس بچے کو اس ہولناک واقعے کا ذمہ دار قرار دے کر تحقیقات کا رخ موڑا جا رہا ہے وہ بچہ اس وقت کہاں ہے اور اس کی زندگی سے متعلق حقائق کیا ہیں؟ ترجمان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کراچی کی بدولت اربوں روپے کے بجٹ پر قابض سندھ حکومت کا کیا کوئی ایک ادارہ بھی اس قابل نہیں تھا کہ بروقت آگ پر قابو پا سکتا؟ تین دن تک آگ کا نہ بجھنا سندھ کے حکمرانوں کی پیشہ وارانہ نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، سندھ حکومت اس وقت خود ہی ملزم ہے، خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بن کر عوامی غیظ و غضب سے بچنا چاہتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید