کراچی (اسٹاف رپورٹر،صباح نیوز) جماعت اسلامی نے سانحہ گل پلازہ سے متعلق تحقیقات رپورٹ پرسخت ردعمل دیتے ہوئےکہاہےکہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی بننی ہی نہیں چاہئے تھی کیونکہ وہ خود اس سانحے کے ذمہ دار ہیں، آگ لگنے کےواقعےکو ایک بچے سے جوڑ کر ذمہ داری سے جان نہیں چھڑائی جا سکتی، تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےگزشتہ روز ”جینے دو کراچی مارچ“ کے سلسلے میں حیدری مارکیٹ میں قائم کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلاز ہ میں خوفناک آتشزدگی اور 80سے زائد انسانی جانوں، املاک اور مال کے ضیاع کو ایک بچے سے جوڑ کر سندھ حکومت اور قابض میئر اپنی ذمہ داری سے جان نہیں چھڑا سکتے۔