کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے قائم کردہ "بورڈ آف پیس" (امن بورڈ) نے بدھ کے روز 26 ممالک کو اس نو تشکیل شدہ ادارے کے "بانی ارکان" کے طور پر شامل کر دیا ہے۔بانی ارکان کی فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، قطر، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، البانیہ اور بحرین شامل ہیں۔ بیلاروس، بلغاریہ، کمبوڈیا، ایل سلواڈور، مصر، ہنگری، انڈونیشیا، اردن، قازقستان، کوسوو، کویت، منگولیا، مراکش، پیراگوئے، ازبکستان اور ویتنام بھی بورڈ کے بانی ارکان ہیں۔