کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے فراڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں اور قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن (SEC) مینجمنٹ پنشن فنڈ فراڈ میں ملوث مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد متین، ارشد محمود اور حماد بشارت شامل ہیں۔حکام کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل-II اسلام آباد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔