اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہوگئے‘استعفے سلمان اکرم راجہ کو ارسال کردیئے گئے ۔عمر ایوب کاکہنا ہے کہ عمران خان کا کارکن تھا‘ ہوں اور رہوں گا۔انہوںنے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی۔