• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی، کے پی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1.9 ارب جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےہاؤسنگ اور ترقیاتی شعبے میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات کے حق میں 1.9 ارب روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، یہ منصوبے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے مکمل کیے جائینگے، جن کا مقصد انفراسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرنا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی نے پاسکو کے 500,000میٹرک ٹن گندم کے ذخیرے کو مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دی، اس اقدام کا مقصد اضافی ذخائر کا مؤثر انتظام، ذخیرہ اور ترسیل کے اخراجات میں کمی، ملکی گندم مارکیٹ میں قیمتوں کا استحکام اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید