کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا میں رکن کانگریس الہان عمر پر نامعلوم موادسے حملہ، ملزم گرفتار، میں بدمعاشوں کو جیتنے نہیں دیتی، الہان نےحملے کے بعد بھی 25منٹ مزید خطاب جاری رکھا۔ الہان نے امیگریشن فورس کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا، صدرٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حملہ انہوں نے خود کروایا۔یورونیوز کے مطابق ڈیموکریٹک کانگریس وومن الحان عمر منی پولس میں ٹاؤن ہال کے دوران ایک نامعلوم مادہ کے حملے کا شکار ہوئیں، جس کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ الہان عمر نے واقعے کے بعد کہاکہ میں بدمعاشوں کو جیتنے نہیں دیتی۔