اسلام آباد(محمد صالح ظافر) جاپان کی رِتسومیکان ایشیا پیسفک یونیورسٹی کے معروف ترقیاتی ماہرِ معاشیات پروفیسر یاماگاتا تاتسوفومی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی صنعتی ترقی جنوبی ایشیا کیلئے مثال بن چکی ہے، مشرقی ایشیائی ماڈل اپنانے سے بنگلہ دیش کی برآمدات اور روزگار میں نمایاں اضافہ ہوا۔جبکہ ڈاکٹر عابد قیوم سُلیری نے کہا کہ بنگلہ دیش کا ترقیاتی تجربہ پاکستان کیلئے اہم ہے ، ان کے قدرتی وسائل ومعاشی ڈھانچے میں مماثلت ہے۔جاپانی سفیر نے کہا کہ بنگلہ دیشی ترقی پاکستان کیلئے اہم حوالہ ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک لیبر فورس کیلئے مواقع پیدا کریں۔پروفیسر یاماگاتا نے اپنے خیالات کا اظہاربنگلہ دیش کی ترقیاتی حکمتِ عملی پر خصوصی مہمان لیکچر کے دوران کیا۔ وہ اس سے قبل بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کے وزٹنگ فیلو بھی رہ چکے ہیں۔