شارجہ (سبط عارف) شارجہ میں دن دہاڑے ایک گاڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق سڑکوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا، جس کے بعد تفتیشی عمل مکمل کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی اور گاڑی تحویل میں لے لی گئی۔