• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزرائے خارجہ کادوسرا اجلاس، بھارت کو سفارتی طور پر بڑی ناکامی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کو سفارتی طور پر ایک بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں بھارت اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوسرا اجلاس 30اور 31 جنوری 2026کو منعقد ہو رہا ہے جس میں عرب لیگ کے صرف 6 ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں کوموروس، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، لیبیا اور عمان شامل ہیں جبکہ سعودی عرب، قطر، مصر اور بحرین جیسے اہم اور اثر و رسوخ والے عرب ممالک نے نائب وزرائے خارجہ یا کم سطح کے نمائندے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید