کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی ڈالر چار سال کی کم ترین سطح پر، سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی جانب منتقل،صدر ٹرمپ نے کرنسی گراوٹ پر تشویش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمزور ڈالر اچھا اور معیشت میں کاروبار بہترین ہے۔ڈالر گراوٹ سے دیگر عالمی کرنسیاں اور اثاثے مضبوط، سوئس فرانک ، یورواور سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ گارڈین کے مطابق امریکی ڈالر چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرنسی کی گراوٹ پر خدشات کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ کمزور ڈالر اچھاہے اور معیشت میں کاروبار بہترین ہے۔