• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں دنیا کی پہلی ’گولڈ اسٹریٹ‘ بنانے کا اعلان

دبئی (سبط عارف)دبئی ایک بار پھر دنیا کے نقشے پر سونے اور زیورات کے عالمی مرکز کے طور پر نمایاں ہونے جا رہا ہے۔ حکومت دبئی نے دنیا کی پہلی سونے سے تیار کی جانے والی سڑک بنانے کا اعلان کر دیا ہے جو نئے قائم ہونے والے “ گولڈ ڈسٹرکٹ “ کا حصہ ہوگی۔حکام کے مطابق دبئی کا نیا گولڈ ڈسٹرکٹ نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا بلکہ اسے ایک منفرد سیاحتی مقام کی شکل دی جائے گی جہاں آنے والے افراد سونے سے مزین اسٹریٹ کا تجربہ کر سکیں گے۔ اس منصوبے کے تحت ایک ایسی سڑک بنائی جائے گی جس کے ڈیزائن اور فن تعمیر میں سونے کے عناصر نمایاں ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید