• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالتوں، ٹریبونلز، لاء افسران کے جوڈیشل الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں، ٹریبونلز اور لاء افسران کے جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی روکنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے وفاق، وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز جسٹس ارباب محمد طاہر نے کسٹم ٹربیونل کے ملازمین کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے الاؤنسز روکنے کے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے احکامات معطل کر دئیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ 5 اور 15 ستمبر 2025ء کے آرڈرز پر مبنی خطوط معطل کئے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید