• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل کی رنگینیوں میں اضافہ، شازیہ منظور کی لاجواب انٹری

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )پاکستان آئیڈل کی رنگینیوں میں اضافہ،شازیہ منظور کی لاجواب انٹری، شازیہ منظور کا سپر ہٹ سونگ چن میرے مکھنا، پر سنگرز اور ججز نے خوب انجوائے کیا، پاکستان آئیڈل کے ذریعے پاکستانی موسیقی کو نئے ستارے میسر آئیں گے، شازیہ منظور ۔ تفصیلات کے مطابق موسیقی کا سب سے بڑا میوزیکل مقابلے میں موسیقی کی دنیا کے سپر اسٹارز کی شمولیت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔گزشتہ ریکارڈنگ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مقبول گلوکارہ شازیہ منظور، لاہور سے خصوصی طور پر پاکستان آئیڈل میں شریک ہوئیں۔اس موقع پر پاکستان آئیڈل کے مستقبل کے سپر اسٹارز نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔نئی نسل کے گلوکاروں نے شازیہ منظور کے سپر ہٹ سونگ اپنی آواز میں پیش کئے۔شازیہ منظور کا سپر ہٹ سونگ چن میرے مکھنا پر سنگرز اور ججز استاد راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش نے خوب انجوائے کیا۔شازیہ منظور کی پرفارمنس کے تمام ججز بھی جھومتے نظر آئے۔ شازیہ منظور پاکستان کی اُن نمایاں گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے پنجابی پاپ موسیقی کو ایک نئی پہچان دی۔ اُن کی آواز میں طاقت، لوک رنگ اور جدید انداز کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے، جو سامعین کو فوراً اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید